تازہ خبریں

کورونا کا قہر جاری، پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں کہیں سے کوئی راحت کی خبر نہیں آ رہی ہے، بلکہ ہر نئے دن اموات کی نئی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 8 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 85 ہزار ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5391 ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 114 بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!