مختصر مگر اہم

بی جے پی ملک میں فرقہ واریت کا وائرس پھیلا رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہوئے سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کورونا سے جڑے کئی ایشوز پر غور و خوض ہوا۔ اس دوران سونیا گاندھی نے پی پی ای کٹ کی خراب کوالٹی اور ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی کم تعداد پر فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ “ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد بہت کم ہے۔ یہ کافی فکر انگیز ہے۔” انھوں نے مزید کہا کہ “بی جے پی فرقہ واریت اور نفرت کا وائرس پھیلا رہی ہے۔ اس سے ماحول کو بڑا نقصان پہنچے گا۔ ہمیں اس نقصان کی بھرپائی کرنی ہوگی۔ ہم سب کو مل کر کورونا سے لڑنا چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!