ضلع بیدر سے

کسان پریشان: لاک ڈاوٴن سے 2لاکھ روپئے کا ہوا نقصان، بھرپائی کون کرےگا!

بسواکلیان: 23/اپریل(کے ایس) موضع الہال میں کسان پریشان اسی طرح سے مختلف مو ضعات میں کوئی ریشم سازی کی کھیتی یاکوئی ہارٹی کلچر کی پیداوار لگا کر پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مو ضع الہال میں چندرکانت سوامی نا می 60/سالہ شخص جو اپنے کھیت میں کھیرے کی پیداوار لگاکر تقر یبً ایک ماہ سے پر یشان ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فصل کو آمدانی حا صل کر نے کے مقصد سے کھیتی کی تھی لیکن ایک ماہ طویل عرصے سے لاک ڈاوٴن کی وجہ سے فصل نکال کر مارکیٹ نہیں لیجا سکتا ہے کیو نکہ مارکیٹ بند ہے۔

گلبر گہ مارکیٹ لیکر گئے تھے لیکن وہاں پر مارکیٹ بند رہنے کی وجہ سے وا پس آنا پڑا اور ٹرا نسپورٹ کے خرچ کی وجہ سے کھیرے کو مارکیٹ میں ہی پھیکنا پڑا۔اب مال پک کر تیار ہے اور یہ خراب ہو نے کی ڈگر پہ ہے۔محکمہ ہارٹیکلچر اس کسان کی آج تک مدد کیلئے نہیں پہنچا۔نیوز کے نمائندے سے و بہت ہی گلوگیر انداز میں بیان کرتے ہو ئے کہا کہ 2 ماہ میں دو لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!