ضلع بیدر سے

سید اسداللہ مجاہد ہمناآبادی کو ڈاکٹریٹ ایوارڈ

ہمناآباد: 20/فروری (ایس آر) رجسٹرار ایوالویشن گلبرگہ یونیورسٹی سے جاری نوٹیفیکیش نمبر GUK/EXAM/Ph.D/2019-20/5026 کے مطابق سید اسد اللہ ولد سید ذکی اللہ مرحوم ساکن بی بی گلی ہمناآباد کو شعبہٴ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تکمیل پر ڈاکٹریٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اسد اللہ نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان “اردو شاعری کا فکری و فنی جائزہ 1956 کے بعد (حیدرآباد کرناٹک کے حوالے سے)” دو ریسرچ گائیڈ صاحبان ڈاکٹر خلیل مجاہد سابق ریسرچ گائیڈ اور پروفیسر عبدالرب استاد صدر شعبہٴ اردو و فارسی اور ریسرچ گائیڈ گلبرگہ یونیورسٹی کی نگرانی میں قلم بند کیا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر عبدالحمید اکبر سابق صدر شعبہئ اردو و فارسی و سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس گلبرگہ یونیورسٹی، ڈاکٹر اکرام باگ سابق ریسرچ گائیڈ شعبہئ اردو، سید رضوان صحافی، الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم، رکن بلدیہ محمد افسرمیاں، سابق صدر بلدیہ سیدکلیم اُللہ، یوتھ کانگریس ضلعی جنرل سیکریٹری محمد ریحان، برادرم سید عظمت اللہ قادری، مولوی عبدالجبار شاہ قادری موظف تحصیلدار ہمناآباد اور جناب محمد عبدالغنی چودھری منیار کے علاوہ شعبہٴ اردو کے تمام اساتذہ، عزیز و اقاریب اور دوست و احباب نے انہیں ڈاکٹریٹ ایوارڈ ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!