ضلع بیدر سے

مرزاچشتی صابری نظامی نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی بیدر کے کام کی ستائش کی

بیدر: 23/اپریل (وائی آر) کوویڈ۔19(کوروناوائرس)کے حوالے سے اپنے مفوضہ فرائض کی انجام دہی میں ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو IASاور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر جناب ڈی ایل ناگیشIPS نے بیدر ضلع میں جس شفافیت اور بے باکی سے کام لیاہے،اورکورونا وباء پر قابوپانے میں دن رات لگادئیے ہیں، اس جذبہ کی دل کی عمیق گہرائیوں سے ستائش کرتاہوں۔

خصوصی نکتہ یہاں یہ ہے کہ مذکورہ دونوں افسران اپنی خدمات انسانی بنیادوں پر انجام دے رہے ہیں ناکہ طبقاتی بنیادوں پر۔ اورمجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرز سے مفوضہ فرائض انجام دئے جائیں گے۔ یہ صحافتی بیان بزم صوفیہ اورصوفیہ گروپ کے صدرنشین حضرت مرز اچشتی صابری نظامی نے ایک مکتوب کے ذریعہ دیاہے۔ اور کہاہے کہ میں اس بے باک اور شفاف خدمات کے لئے دل کی گہرائیوں سے دونوں کاممنو ن ہوں۔ اور دعا کرتاہوں کہ آپ دونوں افسران کی عمریں دراز ہوں اور زندگی کوخوشحالی اور نیک نامی عطا ہو۔ زائد تفصیلات کے لئے 7353000399 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!