اترپردیشریاستوں سے

کانگریس کی حکومت بننے پر کسی بھی بیماری میں 10 لاکھ روپے تک کا ہوگا مفت علاج: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی بیماری میں 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوگا۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر اترپردیش کے عوام سے بڑا وعدہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو 10 لاکھ روپے تک کی کسی بھی بیماری کا مفت علاج کیا جائے گا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے دور میں حکومت کی لاپرواہی اور اب ریاست میں پھیلے بخار کی وجہ سے یوپی کے صحت نظام کی خستہ حالت سب نے دیکھی۔ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر کسی بھی بیماری پر 10 لاکھ روپے تک کا مفت سرکاری علاج دیا جائے گا۔

اس سے قبل،پرینکا گاندھی نے 2022 میں کانگریس کی حکومت بننے پرانٹرپاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورگریجویٹ پاس لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے خواتین کو 40 فیصد اسمبلی ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!