ضلع بیدر سے

رمضان نیکیوں کا موسمِ بہار، تقوی کے حصول کے لیے جدوجہد کریں: میر اقبال علی

لاک ڈاون کے سبب بسواکلیان کے وابستگانِ جماعت گھریلو سطح پر منعقد کر رہے ہیں استقبال رمضان کے پروگرام و اجتماعات

بسوا کلیان: 20/اپریل (پریس ریلیز) جناب میراقبال علی صاحب کے مکان پر ہوئی نشست استقبالِ رمضان کے عنوان درس قرآن کے ذریعہ سے بتایا کہ یہ مہینہ دراصل قرآن کے نزول کا مہینہ ہے غم خواری کا مہینہ ہے لوگوں سے ہمدردی ہے ان کے مسائل میں دلچسپی لینے کا اور ایک سوشل ریفارمر بننے کا اور سارے لوگوں سے جڑ کر ایک سوشل ایکٹیوسٹ بننے کا مہینہ ہے۔

عائیشہ صدیقہ نے بتایا کہ اگر کوئی مسلمان کا پڑوسی بھوکا رہ جاتا ہے اور وہ خود پیٹ بھرکھاتا کر سوتا ہے تو وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔

گویا رمضان میں لوگوں کی سب سے بنیادی ضرورت بھوک کا احساس ہم سب کے لیے تربیت کا ذریعہ ہے ہم چونکہ خود روزے کے ذریعے بھوک محسوس کرتے ہیں لہذا ہمیں اس ماہ رمضان میں ضرورت مندوں کا ہر طرح سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر عمر فیصل نے کہا کہ ماہ رمضان در اصل ماہ قرآن ہے لہذا جو کوئی مہینے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ یہ طے کرلے کہ رمضان کے پہلے ہی دن سے وہ اپنے آپ کو قرآن سے خوب سے خوب مضبوط رشتہ قائم کرنے کی کوشش کرے گا اور رمضان کے ذریعے قرآن مجید سے بہت ساری چیزیں سیکھنے دوسروں کو سکھانے خاص طور پر عربی زبان سیکھنے اور قرآن مجید کے اندر گہرا ئی کے ساتھ غور وفکر کرنے اور قرآن کی نصیحتوں کو سمجھنے اور خاص طور پر جو آیت ہم رمضان کے علاوہ بھی نماز میں پڑھتے ہیں اس کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

اس موقع پر امین السلام اختر نے بتایا کہ رمضان میں تین عشرے ہیں پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا مغفرت کا اور تیسرا جہنم سے نجات کا، لہذا ہم تمام کو خاص عشروں کے مطابق اپنے پورے مہینے کی پلاننگ کرنے اور اسی کے مطابق اپنے تنخواہ اور تکیے کی محنت اور جستجو کرنے کی ضرورت ہے تبھی ممکن ہے کرے اور رمضان سے خوب استفادہ کرے۔ دعا پر یہ اجتماع ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!