بسواکلیان: 48 گھنٹوں کےبعد 2گھنٹے کی مہلت، دوکانیں نہیں کھولینگی، گھرتک فراہم کی جائینگی ضروری اشیاء
بسواکلیان: 3/اپریل (کے ایس) 48 گھنٹوں کے بعد کل یعنی 4/اپریل کو صبح 11بجے تا 2 بجے عوام کے ضروریات کو دیکھتے ہوئے دو گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ لیکن دوکان کو کھول کر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاہکوں کے مکان تک دودھ، کرانہ، پانی،ادویات کی فراہمی کی جائیگی۔
کرانہ مرچنٹ،ڈائری فارم، پانی سپلائی، ترکاری اور دیگر اشیاء کے کاروباری حضرات کی ایک خصوصی میٹنگ میں سی پی آئی یا تنور نے بتایا۔مطلقہ کاروباری حضرات سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے موبائل نمبر CMCمیں درج کر وائیں۔ گاہکوں پر فون پر سامان کی تفصیلات لیکر انکے مکانات تک سامان دیا جائے۔
یاد رہے بسواکلیان کے متوطن شفیع الدین کی کرونا وائرس کی رپورٹ Positiveآنے کی وجہ سے یہ اقدامات انتظامیہ کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔ تاحال وا ئرس کے حملے سے بچنے کیلئے یہ اقدامات ضروری بھی بتایا جارہاہے۔ شفیع الدین کے اہلِ خانہ کو بیدر کیلئے روانہ کیا گیا ہے، تاکہ ان افرادِ خاندان کا ٹسٹ کیا جاسکے۔ انچارچ کمشنر مینا کماری نے کا روائی چلائی، میٹنگ میں CMCکمشنر،سر کل انسپکٹر نا نے گوڑاہ، جے ای فہیم الدین مو جود تھے۔
بسواکلیان میں مکمل بند کا دوسرا دن بھی سنسان نظر آرہا تھا،عوام کی چہل پہل مکمل بند رہی، سڑکوں پر اعلیٰ عہدیداروں کے گشت جاری رہی۔اور اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی تا کہ عوام کی آمد درفت کو روکا جائے۔