خبریںعلاقائی

ممبئی آزاد میدان میں 29جون کو ہجومی دہشت گردی کے خلاف اجتماعی دھرنا و احتجاجی مظاہرہ

ممبئی: 27جون(محمد خالد داروگر ) ہندو انتہا پسندوں کی بھیڑ کے ذریعے جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساواں ضلع میں 24/سالہ مسلم نوجوان تبریز انصاری کو چوری کے الزام میں مبینہ طور پر بڑی بیدردی کے ساتھ مارا پیٹا گیا اور اس سے”جے شری رام اور جے ہنومان”کے نعرے لگاوائے گئے، بعد میں پولیس حراست میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعہ نے پورے ہندوستان میں مسلمانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور مسلمانوں نے اس کے خلاف مسلم تنظیموں کے بینر تلے ملک گیر اجتماعی احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔

بدھ کے دن ملک کے مختلف شہروں بشمول راجدھانی دہلی سمیت تبریز انصاری کی ہندو انتہا پسندوں کی “ہجومی دہشت گردی” کے ذریعے اس کی موت کے خلاف مسلم تنظیموں اور جماعتوں کے بینر تلے مسلمانوں نے زبردست احتجاج درج کیا۔ انصاف پسند برادران وطن (ہندوؤں) اور ان کی تنظیموں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ممبئی کے مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں نے ہندو انتہا پسندوں کی”ہجومی دہشت گردی”کے خلاف آزاد میدان میں 29/جون بروز سنیچر 2/بجے سے 5/بجے تک دھرنا اور اجتماعی احتجاج کا پروگرام رکھا ہے۔ اس احتجاجی دھرنے میں درج ذیل تنظیموں اور جماعتوں کے ذمہ داران اور ان سے وابستہ افراد شامل ہورہے ہیں۔ اس میں آپ بھی اپنا احتجاج درج کرائیں۔

ایڈووکیٹ یوسف مچھالہ:اے پی سی آر، مسٹر پرکاش ریڈی:سی پی آئی، مولانا محمود دریابادی:آل انڈیا علماء کونسل، جناب ابو عاصم اعظمی:سماج وادی پارٹی،
مسٹر ڈالفی ڈیسوزا: پولیس ریفارم واچ، ایڈووکیٹ سنجے سنگھوی:ٹریڈ یونین آف سینٹرل انڈیا، جناب عبدالحسیب بھاٹکر: ناظم ممبئی شہر جماعت اسلامی ہند، محترمہ ورشا وی وی:سدھ بھاؤنا منچ، پروفیسر پرتیبھا ناتھانی: سوشل ایکٹوسٹ، جناب عبدالحفیظ فاروقی:ایف ڈی سی اے، ڈاکٹر عظیم الدین: موومنٹ فار ہیومن ویلفئیر، جناب فرید شیخ: ممبئی امن کمیٹی،
جناب سعید خان: مسلم مجلس مشاورت، جناب راشد عظیم:آل انڈیا ملی کونسل، جناب رمیش کدم: موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس، مولانا اعجاز احمد کشمیری: جمیعت علمائے اہل سنت، جناب سلیم شیخ: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، جناب فہد احمد:اے ایم یو ایلومنی ایسوسیشن ممبئی، پیپلس یونین فار سیول لیبرٹییز کے نمائندے، پروفیشنل سولیڈیرٹی کے نمائندے، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ممبئی کے نمائندے و دیگر شریک رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!