خبریںقومی

پی ایم مودی کی 9 منٹ کی اپیل ’بکواس‘ اور ذمہ داری سے بھاگنے کی کوشش: ہری پرساد

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 5 اپریل کو رات 9 بجے دیا، ٹارچ، موم بتی اور موبائل کی فلیش لائٹ کو نو منٹ کے لئے جلانے کی اپیل کو محض بکواس قرار دیا ہے

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 5 اپریل کو رات 9 بجے دئے، ٹارچ، موم بتیاں اور موبائل کی فلیش لائٹ کو نو منٹ کے لئے جلانے کی اپیل کو محض بکواس قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بحران کی اس گھڑی میں کورونا وائرس اور اجتماعیت سے لڑنے کے جذبے کا مظاہرہ کریں۔ کانگریس پارٹی نے حکومت کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کی مشکلات خصوصا مہاجر مزدوروں کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی اور ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما بی کے ہری پرساد نے کہا، ’’ موم بتی جلاؤ، تھالی بجاؤ کی ہی نئی شکل ہے اور یہ پوری طرح سے بکواس ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’مہاجر مزدوروں یا پھر سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کرنے والوں کے لئے کسی اقدام کی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا جو پوری طرح سے ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کنے کے مترادف ہے۔‘‘

جمعہ کو وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 5 اپریل کی شام نو بجے نو منٹ کے لئے موم بتیاں یا دئے جلائیں۔ اس سے قبل، وزیر اعظم نے عوام سے ’جنتا کرفیو‘ کی اپیل کی تھی اور اس کے اختتام پر لوگوں سے کہا تھا کہ وہ تھالی، تالی اور گھنٹی بجا کر طبی خدمات میں مصروف لوگوں کا شکریہ ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!