بیدر: ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اہلِ خیر حضرات سے جماعت اسلامی کی اپیل
بیدر: 24/مارچ (پریس ریلیز) جناب محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے بموجب ملک کے موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے خوف و قہر سے حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کیا ہے۔ ملک کی بیش تر ریاستیں اس وائرس کی زد میں آچکی ہیں۔ حکومت کے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ایک طرف بیماری سے روکنے کے لیے ضروری ہیں وہیں دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ طبقہ اور بے گھر اور بے سہارا افراد دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ جہاں عوام کو اس لاک ڈاون کی ممکنہ پابندی کرنی چاہئے وہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے متاثر غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرے اور انہیں ضروریات زندگی کا سامان مہیا کروائے۔
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر محمد نظام الدین نے بتایا کہ ان حالات میں حکومت کے ساتھ ساتھ ہمارا بھی یہ دینی فریضہ ہے کہ ہم ہمارے اطراف و اکناف میں واقع ضرورت مندوں تک ضروریاتِ زندگی کا سامان پہنچائیں۔ اس سلسلے میں شعبۂ خدمت خلق، جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جانب سے ایس آئی او اور ایچ آر ایس کے وابستگان کے ذریعہ راشن کٹ تقسیم کی جارہی ہے۔ اس نازک موقع پر حالات کی مناسبت سے ہر صاحب حیثیت اپنی استعداد بھر کوشش سے مصیبت کی اس نازک گھڑی میں بندگانِ خدا (ضرورت مندوں) کی حاجت پوری کرتے ہوئے اپنے رب کی رضا حاصل کرسکتے ہیں۔
لہذا عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیں۔ آپ کے اپنے علاقہ میں اگر کوئی مستحق ہیں تو اُن کی امداد کیلئے اپنے طور پر پہل کریں یا پھر جماعت اسلامی ہند کے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں، تاکہ ان ضرورت مندوں تک امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔ جو احباب اس کار خیر میں مالی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ جماعت کے مقامی ذمہ داران سے راست یا ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔ آپ online بھی رقم جمع کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین! مزید تفصیلات کے لئے رابطہ پیدا کریں۔
محمد نظام الدین امیر مقامی: 9448227388 محمد مجتبیٰ خان معاون امیر مقامی: 9341785466
محمد عارف الدین معاون امیر مقامی: 9902361244 محمد طحہ کلیم اللہ سیکریٹری مقامی: 9900138057
A/c Name: Jamaat-e-Islami Hind, Bidar
A/c No. : 52195520156
IFSC code: SBI0020710
SBIN Osman Gunj, Branch