تازہ خبریںخبریںعالمی

دنیا بھر کے 17ہزارافراد کی کورونا وائرس سے ہوئی موت، 4 لاکھ متاثر، 1لاکھ صحت یاب

چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ منگل کی شام تک اس وبائی مرض میں جان گنوانے والوں کی تعداد 17226 تک پہنچ گئیں۔ جبکہ اس بیماری میں اب تک 394605 افراد کو اپنی زد میں لیا ہے۔ دریں اثنا، ایک لاکھ سے زیادہ (103710) افراد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

ایک لاکھ سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہو جانے کے بعد اب 273669 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 120936 معاملے موت ہونے یا پھر مریض کے صحتیاب ہونے کے بعد بند ہو چکے ہیں۔

error: Content is protected !!