حالاتِ حاضرہمضامین

لاک ڈاؤن-21 دن تک: حکومت کا غیرذمہ دارانہ فیصلہ

ذوالقرنین احمد

21 دن تک عوام کو گھروں میں محصور رہنے کا سرکاری فرمان جاری ہوا ہے، یہ کیسا غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے غریب میڈل کلاس سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی عوام کی اکثریت ملک میں ہے۔ روز کما کر کھانے والے افراد ہے ایک فرد کماتا ہے تو پورا گھر چلتا ہے۔ ایسی عوام ہے جو بچے کی کوئی خواہش پورا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔

روزانہ محنت مزدوری کرنے والے ، تھیلا لگانے والے، گاڑیوں پر سبزی بیچنے والے، سڑکوں پر اشیاء فروخت کرنے والے، لوگوں کا بوجھ اٹھانے والے، کم تنخواہوں پر غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے، افراد اپنے گھر کو کیسے چلائے گے۔ عوام کو اس بات کی خبر تک نہیں ہے کہ انہیں آگے کیسے حالات کا مقابلہ کرنا ہے یا انہیں کھانے کی اشیاء کے انتظامات کرنے کیلے بھی‌کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ یہ کیسی حکومت ہے جسے عوام کے ضروریات زندگی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

اس وبائی مرض سے حفاظت کیلے ایسے سخت ترین فیصلے درست بھی ہے کیونکہ مرض جان لیوا ہے اور تیزی سے پھیلنے والا ہے لیکن عوام کو اس بات سے پہلے خبردار تو کرنا چاہیے کہ تمہیں کیسے حالات کا مقابلہ کرنا ہے آئیندہ کیلے کیا حالت ہوسکتے ہیں۔ عوام کو گھروں میں بند کرنا بیماری کے پھیلنے سے روکنے کیلے ہے لیکن اسکے علاوہ حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں۔

کرونا وائرس ٹیسٹ کروانا کی فیس ساڑے چار ہزار ہے، اگر اس وبائی مرض پر قابو پانا ہے تو پہلے مریضوں کی تفتیش کرنا ضروری ہے اور بھی پوری صداقت کے ساتھ ہونے چاہیے، تب وائرس سے لاحق افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اور دیگر عوام کو ان سے دور رکھنے میں کامیابی حاصل ہوگی، اگر ٹیسٹ ہی اتنا مہنگا ہوگا تو پھر غریب عوام کہا سے ٹیسٹ کرائیں گی، جن کے پاس کھانے کیلے پیسے نہیں ہے۔

حکومت کو اصل اقدامات کرنے چاہیے ٹیسٹ کیٹ جلد سے جلد مارکیٹ میں متعارف کروانی چاہیے، ہر ہاسپٹل میں جانچ کی خدمات مہیا کروانی چاہیے ، ہر شہر میں آئسولیشن وارڈ اور ایمرجنسی کیلے زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی وارڈ تیار کرنے چاہیے، مریضوں کو پوری طرح طبی جانچ اور علاج مفت کروایا جائے، میڈیکل سے متعلق خدمات انجام دینے والے تمام افراد کو تیار رہنے کیلے کہا جائے۔

ملک میں جو غریب عوام ہے ان کیلے دو سے تین مہینے کا راشن کیٹ مفت تقسیم کیا جائے۔ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے روز کمانے والے افراد کا ٹیکس معاف کرنا چاہیے اسی طرح انکے دو مہینے کے الکٹرک بل کو معاف کروانا چاہیے۔ وبائی امراض سے بچاؤ کیلے سیفٹی کیٹ مفت تقسیم کیلے جائے جس میں ماسک، سینیٹائڑر، ڈٹال صابن، ہینڈ واش، وغیرہ تقسیم کیے جانے چاہیے، یہ تمام چیزیں اگر حکومت کرتی ہے تو بہت حد تک تمام مشکلات سے عوام کو راحت دی جاسکتی ہے اور بڑی تباہی سے ملک کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر حکومت یہ نہیں کام کرتی ہیں تو پھر یہ اسکی نا اہلی ہے اور وہ اقتدار پر قابض رہنے کے بلکل لائق نہیں ہے جو حکومت اپنی رعایا کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی انکے ساتھ انصاف نہیں کرسکتی ایسی حکومت کو استعفی دے دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!