الیکشن2019

کیجریوال نے مہاگٹھ بندھن کونقصان پہنچانےکاکانگریس پرلگایاالزام

نئی دہلی 27 اپریل( اے این ایس)کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ گٹھ بندھن جو ہونے جا رہا تھا کانگریس کہہ رہی ہےگٹھ بندھن نہ ہونے کے ذمہ دار اروند کیجروال ہے؟ اس سوال پرعام آدمی پارٹی اوردہلی حکومت کے چیف منسٹر اروند کیجروال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2019 کا لوک سبھا انتخابات بہت اہم ہے اوراس لیے کہ مودی اور امیت شاہ کی جوڑی سے دیش کو بچایا جا سکے۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اسی لیے ہم لوگوں نے کانگریس کے ساتھ گٹھ بندھن کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ نہیں تو کانگریس کے بدعنوانیوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہم نے دہلی میں حکومت بنائی اور اقتدار حاصل کیا تھا، لیکن اس وقت ہمارے لیے ضروری تھا ہم نے پوری کوشش کرےکہ کانگریس کے ساتھ دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور گوا کی 33 سیٹوں میں گٹھ بندھن ہوجائے، لیکن کانگریس نے اس سے انکار کیا۔ ہم نے 18 سیٹوں کے لیے گٹھ بندھن کی پیشکش کی تو انہوں نے اس سے بھی انکار کیا۔

اروندکجریوال نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں کانگریس سے پوچھا گٹھ بندھن بات چیت سے ہوا کرتے ہیں یا پھر ٹیوٹر کے ذریعے یا اخباروں کی سرخیوں کے ذریعے؟ کانگریس نے بالکل ایسا ہی کیا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی سے بیٹھ کر بات بات چیت کرنے کے بجائے انہوں نے کبھی ٹویٹر پر ٹویٹ کیا تو کبھی اخباروں میں سرخیوں کو چھاپا گیا۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کانگریس پر مختلف اتحادی پارٹیوں کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام لگایا اس حوالے سے انہوں نے آندھراپردیش میں چندرابابو نائیڈو، مغربی بنگال میں ممتا بنرجی ،کیرالا میں کمیونسٹ پارٹی اور اترپردیش میں سپا اور بسپا کو نقصان پہنچانے کا صدر کانگریس راہول گاندھی پرالزام لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!