لوک سبھا میں ترنمول کی 35 فیصد سیٹوں پر خواتین ہیں: ممتا بنرجی
کولکاتہ،8مارچ ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ 16 ویں لوک سبھا میں ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی 35 فیصد سیٹوں پر خواتین ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ٹویٹ کیاکہ خواتین ریزرویشن بل ابھی تک پارلیمنٹ میں منظور نہیں کیا گیا ہے، مجھے فخر ہے کہ بل منظور ہونے کے باوجود 16 ویں لوک سبھا میں ہماری پارٹی ترنمول کانگریس کی 35فیصد سیٹوں پر خواتین ایم پی ہیں۔ہم نے خواتین کے لئے مقامی اداروں میں بھی 50فیصد نشستیں ریزرو کی ہیں۔خواتین کو معاشرے کی ’ریڑھ‘ بتاتے ہوئے ممتابنرجی نے دنیا بھر کی خواتین کو اس دن پر مبارک باد دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حال میں خواتین کے لئے صحت انشورنس سمارٹ کارڈ’صحت کے ساتھی‘ لانچ کئے ہیں۔بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ ہم نے خواتین کو خاندان کی سربراہ کے طور پر شناخت دینے کے لئے ان کارڈز کو خاندان کی ایک خاتون رکن کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خواتین کا عالمی دن ہر سال آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔