تازہ خبریںخبریںقومی

جو رافیل فائلوں کو بچا کر نہیں رکھ سکا، وہ ملک کی حفاظت کس طرح کرے گا۔ ممتا بنرجی

کولکاتہ،8مارچ. مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو مرکز کی نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر ملک کا خزانہ چرانے کا الزام لگایا اور کہا جو رافیل فائلوں کو بچا کر نہیں رکھ سکا، وہ ملک کی حفاظت کس طرح کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کشمیر میں دہشت گردانہ واقعات میں 260 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور وادی میں بی جے پی قیادت این ڈی اے حکومت امن نہیں لا سکتی کیونکہ اس کی میعاد نکل گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد مرکز میں آنے والی نئی حکومت کشمیر میں امن اور استحکام لے کر آئے گی۔ممتا بنرجی یہاں خواتین کا عالمی دن کے موقع پر منعقد ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے اس ریلی میں آسنن لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے انتخابی مہم کی بھی شروعات کی۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کا سارا خزانہ چرا لیا ہے اور اس کا استعمال اپنی پارٹی کے فنڈ کے لئے کررہے ہیں۔یہ حکومت ملک کی حفاظت کس طرح کرے گی جو رافیل فائلوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!