آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

فطرت سے کھلواڑ کی تباہی

ذوالقرنین احمد

مکرمی!

کرونا وائرس اگر سچ میں بائیو لوجیکل ہتھیار ہے، تو اس کا خمیازہ فطرت سے کھلواڑ کرنے والوں کو بھگتنا ہوگا جس میں بے قصور بھی بے موت مریں گے، جب بھی قدرت کے اصول کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا چاہے وہ ملحد ہو یا ظالم حکومت کا سربراہ ہو، یا کوئی سائنسداں، اسکی قیمت اپنی جان کے ساتھ ساتھ کئی افراد کی موت سے چکانی پڑی ہے۔

آئندہ مستقبل میں بھی ایسے بہت سارے نتائج دیکھنے ملے گے جس میں ایک بے بی ٹیوب بھی ہے آئی وی ایف، ان وٹرو فرٹیلائزیشں، جسے تولید کے مصنوعی زرائع کہا جاتا ہے، اس میں بہت ساری شکلیں ہے جو اسلامی شریعت کے مطابق حرام ہے جس میں شوہر کا نطفہ لیا جاتا ہے اور غیر عورت کا بیضہ لیا جاتا ہے اور اسے ٹیوب میں رکھا جاتا ہے اسکے بعد اسے حقیقی بیوی کے رحم میں داخل کیا جاتا ہے۔

اسی طرح نطفہ غیر مرد کا ہو اور بیضہ بیوی کا ہو اور اسے ٹیوب میں رکھ کر پھر بیوی کے رحم میں رکھا جاتا ہے یہ نسلیں انسانی کے تولید کا مصنوعی زریعہ سائنس کی ایجاد ہے۔ یہ عمل پہلے بھیڑ کے زریعے تجربہ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں بچوں حرام پیداوار بڑھانے کا خدشہ ہے اور مزید سب سے بڑے مسلہ پیدا ہونے والے بچہ اپاہج لولے لنگڑے ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

چونکہ یہ ایک غیر انسانی فعل بھی ہے اور غیر فطری عمل بھی ہے جو قدرت سے کھلواڑ کے مترادف ہے اگر اسی طرح چلتا رہا تو دنیا کے اندر ایک بڑی تباہی ہوگی جس پر کنٹرول کرنا حکومت اور کسی بھی طرح کے سائنس دانوں کے بس میں ممکن نہیں ہوگا۔ اس لیے فطری تقاضوں پر علم کرتے ہوئے ہی زندگی گزارنے میں کامیابی ہے اور اسی کی طرح ایک دن تمام انسانوں کو لوٹنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!