حیدرآباد: 16/جنوری کو ماہانہ طرحی مشاعرہ
حیدرآباد: 13/جنوری (پی این) ادارہ ادب اسلامی ہند، شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ 16/جنوری بروز اتوار رات ساڑھے 8 بجے بمقام اسلامک سنٹر چھتہ بازار حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ طرح ”زخم کو پھول تو صرصر کو صبا کہتے ہیں”۔ قافیہ ”ادا ، خطا ، سزا” وغیرہ ہوگا۔ اور ردیف ”کہتے ہیں” ہوگی۔ صدارت ممتاز شاعر محبوب خان اصغر فرمائیں گے۔ مدعو شعراء اور باذوق سامعین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔