تازہ خبریںخبریںقومی

کورونا وائرس: ’جنتا کرفیو‘ کا بڑے پیمانے پر اثر، شہروں کی سڑکیں ویران عوام کا خود پر’جنتا کرفیو‘ نافذ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا وسیع پیمانے کے اثر ہونے کے بعد ہندوستان میں بھی اس وبا نے دستک دینی شروع کر دی ہے۔ اسی کے پیش نظر آج ملک بھر میں عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر خود پر ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا ہے۔ صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک سب کچھ بند رہے گا اور لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے۔

جنتا کرفیو کے دوران کئی ریاستوں میں بسوں کے آپریشن پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دہلی میں آٹو ٹیکسی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز وہ ٹیکسی نہیں چلائیں گے۔

قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں جنتا کرفیو کا اثر نظر آ رہا ہے اور سڑکیں ویران نظر آ رہی ہیں۔ دریں اثنا ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 315 ہو گئی ہے۔

’عوام سے جنتا کرفیوں میں حصہ لینے کی اپیل‘

جنتا کرفیو کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، ’’جنتا کرفیو شروع ہو رہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ تمام شہری اس ملک گیر مہم کا حصہ بنیں اور کورونا کے خلاف جنگ کو کامیاب بنائیں۔ ہمارا صبر و تحمل اور عزم اس وبا کو شکست دے گا۔‘‘

جنتاکرفیو کی حمایت میں یوپی ملک بھر کے ساتھ شامل ہوگیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جاسکے تاہم کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19سے بڑھ کر 28 ہوگئی ہے کیونکہ ہفتہ کی شام دو نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔گوتم بدھ نگر کے سی ایم او انوراگ بھارگو نے تصدیق کی ہے کہ 31سالہ گریٹرنوئیڈا کا شخص کورونا وائرس سے مثبت پایاگیا۔ وہ حال ہی میں دبئی سے واپس ہوا تھا۔

کورونا وائرس کے پہلے معاملہ کا پتہ وارنسی سے چلا تھا۔ وارنسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کہا کہ ایک 30 سالہ شخص جس کا تعلق وارنسی سے ہے،بنارس ہندویونیورسٹی میں کورونا وائرس سے مثبت پایاگیا۔ وہ 17مارچ کو دبئی سے دہلی آیا تھا اور بذریعہ ٹرین 18مارچ کو وارنسی گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!