تازہ خبریںخبریںعالمی

اٹلی: کورونا وائرس سے ہلاک لوگوں کو جلانے لے جانے کے لیے کیا جارہا ہے فوجی ٹرکوں کا استعمال

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔

چین میں جہاں کورونا کا قہر تھمتا نظرا ٓرہا ہے وہیں اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں یہ حال ہے کہ تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں ہے اس لئے کورونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائی جا رہی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کورونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر ‘برگامو’ کے ہیں۔ برگامو کرنا سے سب سے زیادہ مثار ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کو جلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقےسے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ فوج کی نگرانی میں کورونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کردی جاتی ہیں۔

ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو بدھ کے روز سامنے آئی ہے۔ اٹلی میں جمعرات کے روز مزید 475 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ جمعہ کو یہ تعداد 627 بتائی جا رہی ہے جس کے بعد اب تک کرونا سے اٹلی میں 3 ہزار اموات سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قبرستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو آگ میں جلاتے دیکھا۔ جمعرات کو ایک شخص نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک قبرستان میں 31 اور دوسرے میں 10 لاشیں نذرآتش کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!