ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم کالج کی جانب سے NEET کی مفت آن لائن کوچنگ

بیدر۔ 19/ مارچ( ) پروفیسر ایس مدار کی پریس نوٹ کے مطابق آج عالمی اور ملکی سطح پر کورونا وائرس کی وجہ سے عوام الناس فکر مند ہیں، عموماً ہر سال بورڈ اگزام کے بعد NEET کوچنگ کلاس کا آغاز ہو جاتا تھا۔ محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم پی یو کالج و ادارہ جات نے کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کی صحت کا خیال کرتے ہوئے وزڈم کالج نے ملک بھر کے میڈیکل خواہش مند طلباء کے لیے مفت آن لائن ONLINE NEET CRASH COURSEفراہم کر رہا ہے.

اس کے لیے 24مارچ کو "NEET Online Mock Test”منعقد ہوگا. ٹسٹ دینے والے طلباء جو (Medical Aspirants)میڈیکل کے خواہش مند ہیں، وزڈم کی ویب سائٹ www.WISDOMINSTITUTIONS.COM پر اپنا آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ہمارے ٹول فری نمبر: 1800123944پر کال کر سکتے ہیں۔ NEET Online Mock Testدینے والے منتخب طلباء کو ان کے ٹسٹ کی تعلیمی مظاہرہ کی بنیاد پر انتخاب عمل میں آئے گا۔ منتخب طلباء کو 40دن کی آن لائن فری نیٹ کراش کورس کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کا آغاز 25/مارچ 2020سے ہوگا، وزڈم پی یو کالج سے ہر سال کوچنگ لینے والے %50سے زائد طلباء گورنمنٹ فری میڈیکل سیٹس حاصل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!