ضلع بیدر سے

اپنی کمزوریوں کے باوجود اچھی پرفارمنس دینے والا ہی آگے بڑھ سکتاہے: سیدہ وسیم بانو

بیدر: 15/اکٹوبر (وائی آر)کمزوریاں ہرذی روح کامقدر ہے۔ انسان طاقتور مخلوق ہے لیکن کمزور پیدا کیاگیاہے۔ ساری عمر جینے کے لئے دوسروں کے سہارے کامحتاج ہوتاہے۔ اسی چیز کوسامنے رکھتے ہوئے اگر ہم دیکھیں کہ ہماری کوئی کمزور ی ہے اور ہم اس کمزور ی کو لے کر بیٹھ جائیں تو ترقی نہیں کرسکتے۔ کمزوریوں کے باوجود تعلیمی میدان ہوکہ زندگی کامیدان، ہر میدان میں اچھی پرفارمنس دینے والا ہی آگے بڑھ سکتاہے۔ یہ باتیں طلبہ وطالبات کو آج بیٹیاں تنظیم کی ذمہ دار محترمہ سیدہ وسیم بانونے کہیں۔ وہ مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ”بیٹیاں“ تنظیم کی جانب سے طلبہ کے لئے منعقدہ پروگرام میں خطاب کررہی تھیں۔

انھوں نے طلبہ کو بڑے بننے کے گُر بتائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر اپنے دونوں انگوٹھوں سے معذور فائن آرٹ کی سال سوم کی طالبہ شگفتہ نازنین کی شالپوشی اور گلپوشی محترمہ اِ رم فاطمہ نے کی۔انہیں رقمی تحفہ عنایت کیاگیا۔شگفتہ نازنین نے بتایاکہ ان کے ہاتھ کے دونوں انگوٹھے متاثر ہیں لیکن وہ مصوری کرتی ہیں۔ جس کے لئے 4انگلیوں کااستعمال ہی کرپاتی ہوں۔ اور یہ آرٹ میں نے گاؤں سے بیدر آنے کے بعد سیکھاہے۔ ڈیزلنگ پبلک اسکول کے طلبہ نے اس موقع پر حمد، نعت اور سلام پیش کیا اور تمام طلبہ کو بیٹیاں تنظیم کی جانب سے توصیفی اسناد عطا کی گئیں۔ ساتھ ہی پنسل، اور کاپی تحفہ میں پیش کی گئی۔ محترمہ وائفہ اشرف اورمحترمہ اسریٰ انجم بھی موجودتھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!