بسواکلیان پولیس نے 10گرام سونااور 37,300 رقم چوری کرنے والے 3افراد کو کیا گرفتار
بسواکلیان: 19/مارچ (کے ایس) 10گرام سونااور 37,300 رقم کی چوری پر 3سارق گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چوری کرنے والوں کا تعلق بھالکی تعلقہ کے اُچہ گرام سے ہے 22سالہ آمین صاب علی، 25 سالہ تاج الدین اور 28سالہ فیصل مہتاب صاب،چوری کر کے فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کو ہلسور کے بس اسٹانڈ سے ان کی اطلاع ملتے ہی بسواکلیان ٹاؤن پولس وہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرکے سر قہ مال بر آمد کرلیا۔ DSPہمنا آباد کی سر پر ستی میں مانے گوڑہ نے کیس کی انکوائری کی۔