ضلع بیدر سے

بیرسٹرطلحہ ہاشمی بیدرکی سماجی خدمات پر بسواکلیان میں شانداراستقبال و تہنیت

بسواکلیان: 17/مارچ (کے ایس) بیرسٹر طلحہ ہاشمی کی سماجی خدمات کے پیش نظر بسواکلیان کے سماجی سیاسی نمائندوں نے محلہ چھلہ گلی آستانہ سر بقہ میں انکا شاندار استقبال کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ جناب بیر سٹر طلحہ ہا شمی نے ریاستی سطح پر مختلف قا نونی امداد مجبور، غر یب،متاثر ین کی بلا لحاظ مذ ہب و ملت ہائیکورٹ سطح تک کا میاب نما ئند گی کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی لندن سے باوقار بیرسٹر کی ڈگری حا صل کی ہے۔

موصوف سابقہ رکن اسمبلی بیدر سیدذوالفقار ہا شمی کے صا حبزادے ہیں، جو اپنی والد کی طرح بلا لحاظ مذ ہب وملت عوامی خدمات میں پیش پیش رہے ہیں۔ ان کی اس خد مات کے پیش نظر بابا قا دری نقشہ بند سر بقہ، فیاض قریشی ممتاز قائد کانگر یس آئی، رحیم خان، سید اختیار علی،ش یخ دستگیر و دیگر معزیزین شہر نے گلپوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!