کلبرگی کرونا وائرس کااثر: سنٹرل یونیورسٹی 31/مارچ تک بند، 2دن میں ہاسٹل خالی کرنے طلبہ کو دیا حکم
کلبرگی: 13/مارچ (اے این یو) سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹکا، کلبرگی کے رجسٹرار نے آج ایک سرکلر جاری کیا۔ جس میں کلبرگی میں COVID-19 کی وجہ سے ہندوستان میں پہلی موت کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ کیمپہس میں موجود طلبہ کے والدین کی طرف سے کال موصول ہورہی ہیں اور طلباء کی سلامتی کے بارے میں درخواست کی جارہی ہے۔ کیمپس میں موجود طلباء نے بھی حکام سے رابطہ کیا اور اس کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس معاملہ پر یونیورسٹی حکام نے طلبہ کی حفاظت. خوف و ہراس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حالات کی بنیاد پر، یونیورسٹی نے 31/ مارچ 2020 تک تمام کلاسیسں کو معطل کردیا ہے۔
جاری کیے گئے سرکلرمیں طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کیمپس چھوڑنے سے پہلے اپنے سربراہان اور وارڈنز کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔ یونیورسٹی کیمپس میں دوبارہ شامل ہوتے وقت اور ہاسٹل میں دوبارہ داخلہ پر باقاعدگی سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لگانا چاہئے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ مشروط ہے۔
مطالعہ کے مواد کے لئے طلباء اپنے متعلقہ محکمہ کے ساتھ مواصلات برقراررکھیں، امتحان اور دیگراعلانات کی مزید تفصلات CUK ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس کے بعد، 2 یا 3 دن کے اندر اپنے سفری انتظامات کریں۔ ہاسٹل بند ہوجائیں گے۔
یہ سرکلراسکولوں کے تمام ڈین، تمام سربراہان / محکموں کے کوآرڈینیٹرس، ہاسٹل وارڈنز (بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل CUK) کے علاوہ تمام نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کی بات کہی گئی ہے۔