دہلیریاستوں سے

کورونا کی دہشت سے دہلی میں اسکولس، کالجزاور سنیما ہالس سے لے کر راشٹرپتی بھون تک بند

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر راجدھانی دہلی کے تمام اسکول-کالج اور سنیما ہال 31 مارچ تک بند کر دیئے گئے ہیں، احتیاطی اقدام کے طور پر راشٹرپتی بھون کو بھی سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کرونا وائرس کو وبا قرار دیتے ہوئے 31 مارچ تک سینما، اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ لفٹننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ میں جس میں وزیراعلی اروند کیجری وال، وزیر صحت ستیندر جین اور سینئر افسران شامل ہوئے۔

میٹنگ کے بعد کیجری وال نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ کروناو ائرس کے بڑھتے وبا کے پیش نظر اسے وبا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے اسکول اور کالج جہاں امتحانات نہیں ہورہے ہیں وہ بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ وہیں راشٹرپتی بھون کو بھی احتیاط کے طور پر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی طرح خوفزہ نہ ہو حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے طریقے اپنائے جائیں گے۔ اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کرلی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!