چھتہ بازار، حیدرآباد میں 8/مارچ کو اجتماع عام، "ملک کے موجودہ حالات میں قرآن و سنت سے رہنمائی” پر ہوگا خصوصی خطاب
حیدرآباد: 6مارچ (اے این یو) جماعت اسلامی ہند، چارمینار یونٹ کی زیر اہتمام 8 مارچ 2020 بروز اتوار صبح 11 بجے دن لیکچر ہال دفتر جماعت اسلامی ہند چھتہ بازار، حیدرآباد میں اجتماع عام منعقد ہوگا۔
جس میں مولوی محمد فہیم الدین صاحب بیدر سابق رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا "ملک کے موجودہ حالات میں قرآن و سنت سے رہنمائی” مرکزی موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔
جبکہ اس اجتماع عام میں مفتی محبوب نظامی صاحب درس قرآن دیں گے۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، چارمینار یونٹ نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔