ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر: دہلی فساد متاثرین کے لئے صرف 100 مساجد سے جمع کی گئی 20 لاکھ روپے کی امداد

دہلی فساد متاثرین کی امداد کے لئے مہاراشٹرا کی 100 مساجدکے مصلیان کی جانب سے 20 لاکھ روپیوں کا تعاون

ممبئی: 6/مارچ (پریس ریلیز) طلباء تنظیم ایس آئی او کے والنٹیئرس نے جماعت اسلامی و بعض دیگر مقامی تنظیموں کے تعاون سے بعد از نماز جمعہ 20 لاکھ سے زائد رقم جمع کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں مسلم کش فسادات سے پریشان حال عوام کو راحت پہنچانے اور امدادی کام انجام دینے کے لئےطلباء تنظیم اسٹوڈنسں اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی جانب سے ملکی سطح پر مالی امداد جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔

متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کے بعد ایس آئی او نے دیگر این جی اوزکے ساتھ مل کر شدید متاثرہ علاقوں میں راحت کاموں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فی الحال متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیاء، قانونی وطبی امداد، ریلیف کیمپس اور بے گھر لوگوں کے لئے چھت کے انتظام کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر ایس آئی او نے ملکی سطح پر مالی تعاون جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تنظیم کے والنٹیرس کی جانب سے جماعت اسلامی ہند اور بعض مقامی تنظیموں کے تعاون سے ریاست مہاراشٹرا میں جمعہ کے روز نماز کی ادائیگی کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی۔ فسادات سے متاثرین کی تعداد کے مقابلے میں جمع شدہ رقم بہت کم ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیم کو مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

ایس آئی او جنوبی مہاراشٹرا کے سیکریٹری فیصل پٹھان نے ملک کےباشندگان سے آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی امداد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” اگلے دو سے تین دنوں میں مہاراشٹرا سے ڈاکٹرس، وکلاء اور والنٹیرس کی ایک ٹیم بھی SIO کی جانب سے دہلی روانہ کی جائیگی۔”

اس موقع پر ایس آئی او کے ذمہ داران نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کے حق میں دعائے خیر بھی کی۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

7208656094 مصعب قاضی
9987193979 فیصل پٹھان
ایس آئی او، ساؤتھ مہاراشٹرا
mahsouth@sio-india.org

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!