ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹرا سے NTSE-2019 کے پہلے مرحلے میں اُردو میڈیم کے واحد طالب علم عبدالقائم انصر نے رقم کی نئی تاریخ

مہاراشٹرا میں اُردو میڈیم کا واحد طالب علم عبدالقائم انصر نے NTSE-2019 کے پہلے مرحلے میں نمایاں کامیابی درج کرائی، مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

ناندیڑ: 6/مارچ مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے ہونہار طالب علم عبدالقائم انصر ولد شیخ عبداللہ صاحب نے NTSE -2019 کے پہلے مرحلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں اہل قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پورے مہاراشٹر سے اُردو میڈیم کا یہ واحد طالب علم ہے جو NTSE امتحان کے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر سے جملہ 94541/ دہم جماعت کے طلباء نے مذکورہ امتحان کے لئے رجسٹریشن کئے تھے۔ NTS قومی سطح کے امتحان کے لیے مہاراشٹرا سے 774/ طلباء کو دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس امتحان میں تمام میڈیم کے طلباء نے شرکت کی تھی۔ NTS / امتحان کے دوسرے مرحلے کے کامیاب طلباء کو بھارت سرکار کی جانب سے گیارہویں تا پی ایچ۔ ڈی تک تعلیمی اسکالرشپ دی جاتی ہے اور انھیں ملک کے ذہین ترین طلباء میں شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالقائم انصر، شہر ناندیڑ کے معروف مدرس و تعلیمی جہد کار اور ضلع صدر آئیٹا شیخ عبداللہ کے فرزند ہیں۔ مذکورہ طالب علم کی اس کامیابی پر عبدالرحیم صاحب (صدر آئیٹا، مہاراشٹر) نے دلی مبارکباد پیش کیں اور قومی سطح کے دوسرے مرحلے کے امتحان میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) پورے ملک میں کئی سالوں سے مسلمان طلباء و طالبات میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ (NTS) امتحان کی اہمیت و افادیت پیدا کرنے میں کوشاں ہیں۔

اس خوشی کے موقع پر اس کامیاب طالب علم کے والد شیخ عبداللہ سر نے تمام مسلم سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ جب ان کے بچے دہم جماعت میں پہنچیں تو قومی سطح کے اس امتحان میں ضرور شرکت کرائیں تاکہ مستقبل میں مسابقتی امتحانات میں آسانی پیدا ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!