خبریںدہلیریاستوں سےقومی

دہلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرہوئی 39، کچھ کی حالت اب بھی سنگین

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات کا اثر اب بھی برقرار ہے اور مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ جی ٹی بی اسپتال میں اس وقت کئی افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان موج پور، جعفر آباد اور خوریجی وغیرہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جعفر آباد اور بھجن پورہ کی کئی دکانیں آج کھولی گئی ہیں جہاں حالات معمول پر نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!