دہلیریاستوں سے

ایس این شریواستو دہلی کے نئے پولیس کمشنر مقرر، کل سنبھالیں گے ذمہ داری

دہلی میں پرتشدد واقعات کے درمیان وزارت داخلہ نے فوری احکام جاری کرتے ہوئے ایس این شریواستو کی تقرری دہلی کے اسپیشل کمشنر کے طور پر کی تھی، اور اب انھیں دہلی پولس کمشنر کی ذمہ دارینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد واقعات کے سبب لگاتار تنقید کا سامنا کر رہے دہلی پولس کمشنر امولیہ پٹنایک کی جگہ ایس این شریواستو کو دہلی کا نیا پولس کمشنر بنائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امولیہ پٹنایک کی مدت کار 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے اور ایس این شریواستو ان کی جگہ پولس کمشنر کا عہدہ 29 فروری یعنی ہفتہ کے روز سنبھالیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایس این شریواستو کو کچھ دن پہلے ہی اسپیشل کمشنر (قانون و انتظام) مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف میں تعینات تھے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے انھیں دہلی پولس میں اسپیشل کمشنر بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایس این شریواستو اے جی ایم یو ٹی 1985 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ دہلی میں پرتشدد واقعات کے درمیان وزارت داخلہ نے منگل کو فوری احکام جاری کرتے ہوئے ایس این شریواستو کی تقرری دہلی کے اسپیشل کمشنر کے طور پر کی تھی، اور اب انھیں دہلی پولس کمشنر کی ذمہ دارینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ دہلی پولس کی اسپیشل سیل میں رہ چکے ہیں۔ اسپیشل سیل میں رہتے ہوئے ایس این شریواستو نے دہلی میں آئی پی ایل میچ میں فکسنگ کا انکشاف کیا تھا۔ اس وقت وہ دہلی پولس کی اسپیشل سیل میں اسپیشل پولس کمشنر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولس کمشنر کے موجودہ پولس کمشنر امولیہ پٹنایک کو اسی سال جنوری میں سبکدوش ہونا تھا، لیکن دہلی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر ان کی مدت کار ایک مہینے بڑھا دی گئی تھی۔ گویا کہ 29 فروری کو وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جب ایس این شریواستو کو دہلی بلایا گیا، تبھی کئی لوگوں کو یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ انھیں دہلی کا پولس کمشنر بنایا جا سکتا ہے۔ ایس این شریواستو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں جلدی اور صحیح فیصلہ لینے میں ماہر ہیں۔ ایسے میں ان کے نام کو لے کر کمشنر عہدہ کی ذمہ داری انھیں دیے جانے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔

بہر حال، جموں و کشمیر میں اے ڈی جی، مغربی حلقہ (سی آر پی ایف) رہتے ہوئے خانہ جنگی جیسی حالت سے نمٹنے کا ان کا طویل تجربہ ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ان کے اس تجربہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی میں تشدد کو قابو میں کرنے کے لیے ان کی تعیناتی اسپیشل کمشنر کے طور پر کیا گیا۔ جہاں تک دہلی کا سوال ہے، پولس کے اسپیشل سیل میں بھی انھوں نے کئی اہم کام کیے ہیں۔ دہلی میں رہتے ہوئے انھوں نے کئی دہشت گردوں کو بھی پکڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!