جنرل

“ارے بھائی، اسکول تو اس سے بہتر ہوتا ہے۔” راجیہ سبھا چیئرمین وینکئیا نائیڈو کا تبصرہ

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ایوان کے اراکین کے برتاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس سے بہتر تو اسکول ہوتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویز میز پر رکھوائے اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا بیان دیتے ہوئے طے مدت کا دھیان رکھنا چاہئے۔بیان دیتے وقت دیگر اراکین کو دھیرے بولنا چاہئے اور کارروائی میں رکاوٹ پیدانہیں کرنی چاہئے۔ایوان میں نظام کو برقرار رکھنے کےلئے یہ ضروری ہے کہ سبھی اراکین ایوان کے ضابطوں پر عمل کریں۔

چیئرمین نے کہا،’’کسی رکن نے کہا ہے کہ یہ کوئی اسکول ہے؟ ارے بھائی ،اسکول تو اس سے بہتر ہوتا ہے۔وہاں کارروائی تو کرسکتے ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایوان کا کام کاج مناسب انداز میں چلانے کےلئے نظام برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں اور اراکین سے ایوان کے ضابطوں اور روایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اس کے بعد چیئرمین نے صدر جمہوریہ کے خطاب پراظہار تشکر پر بحث کرانے کےلئے وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہ کرانے کا اعلان کیا اور بولنے کےلئے اراکین کے نام پکارے۔بہوجن سماج پارٹی کے ویر سنگھ کو بولنے کےلئے 10منٹ کا وقت مانگنے پر مسٹر نائیڈو نے کہا،’’میں کیا کروں ؟عوام نے آپ کو وقت دیا ہی نہیں۔‘‘ مسٹر سنگھ کو اپنا بیان دینے کےلئے تین منٹ کا وقت دیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!