ضلع بیدر سے

ہمناآباد: مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشرف النبات کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن سے مولانا عتیق احمد قاسمیؔ، ظہیرآباد کا خطاب

ایک مرد کی تربیت صرف ایک مرد کی تربیت ہے،اور ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تربیت ہے: مولانا عتیق احمد قاسمیؔ، ظہیر آباد

ہمناآباد: 27/فروری (ایس آر) ایک مرد کی تربیت صرف ایک مرد کی تربیت ہے اور ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تربیت ہے کیونکہ پوراخاندان عورت سے منسلک ہو تا ہے۔ان خیالات کا اظہارمولانا الحاج محمد عتیق احمد قاسمیؔ بانی و مہتمم مدرسہ گلشن خیرا لنساء ظہیر آباد نے ہمناآباد میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ اشرف النبات کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کے عورت اپنا اثر دوسرے پر ڈالتی جیسے اینٹ کا سانچہ اگر درست ہو تو اینٹ بھی درست بنتی ہے اگر سانچہ درست نہ ہوتو اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ہے اسی طرح اگر عورت دیندار اورتربیت یافتہ نہ ہو تو پوری نسل گمراہ اور برباد ہوجاتی ہے کیونکہ تربیت یافتہ ماں کی گو دمیں پلنے والا بچہ معاشرہ میں مثالی وقابل تقلید مقام رکھتا ہے،قابل مبارک باد ہیں وہ سرپرستان جنہوں نے اپنی اولاد کی تعلیم کے لئیے اس دینی مدرسہ کا انتخاب کیا جہا ں پر قرآن و حدیث کی تعلیم کا بہتر ین نظم ہے اور قابل مبارک بادہیں وہ معاونین جو اس ادارے کا اپنی آمدنی سے تعاون کرتے ہیں اور انشا ء اللہ کرتے رہیں گیں اللہ آپ کے ہر طرح کے تعاون کو شرف قبولیت سے نوازے۔اس موقع پر گیارہ خوش نصیب طالبات نے قرآن مجید کا آخری سبق مولانا نذیر احمد صاحب رشادی منااکھیلی،مولانا معز الدین رشادی،اور مقامی علماء وحفاظ اکرام کی موجودگی میں سنا کر اپنا حفظ قرآن مکمل کیا۔ اس موقع پر معززمہمانوں نے انکی حوصلہ افزائی کرتے نصیحت کی کے جس طرح مدرسہ میں کلام اُللہ کو صیح تجوید کے ساتھ پڑھا اسی طرح دوسروں کو بھی سکھانے کی فکر کریں کیو نکہ قرآن کی نعمت تمام نعمتوں سے افضل ہے،اور سرپرستوں سے فرمایا کے جس طرح آپ نے بچیوں کو حافظہ بنایا ہے اسی طرح اپنے گھروں کے ماحول کو بھی دیندار ماحول بنائیں اور خود بھی قرآن پاک کی تلاوت کریں اور بچوں کو بھی اسکی تاکید کریں تا کے سبھی کو دونوں جہاں میں سرخروئی ملے۔اس مجلس کا اختتام مولانا الحاج محمد عتیق احمدقاسمیؔ کی رقت انگیز دعا پر عمل میں آیا۔مولانا محمد فضیل احمد رشادی ناظم مدرسہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اہل خیر و اہل ثروت حضرات سے مدرسہ کے تعاون کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!