آج جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کا خصوصی اجلاس، نومنتخب امیر جماعت اسلامی ہندسعادت اللہ حسینی کا ہوگا خطاب
حیدرآباد 12 اپریل (اے این ایس) آج نومنتخب امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی کی شہر حیدرآباد آمد کے موقع پر وابستگان جماعت اسلامی ہند اور جماعت کی ذیلی تنظیموں سے وابستہ افرادکا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس بروز جمعہ آج 12 اپریل2019 بعد نماز مغرب بمقام ایڈن گارڈن فنکشن ہال کنگ کوٹھی ،حیدر آباد میں ہوگا۔
ناظم شہرجناب حافظ محمد رشادالدین صاحب افتتاحی کلمات پیش کریں گے، جبکہ مختر تقاریر بردارڈاکٹرطلحہ فياض الدین زونل پریسیڈنٹ SIO تلنگانہ،جناب کمال اطہر صاحب صدر WPI تلنگانہ،جناب عبدالجبار صدیقی صاحب جنرل سکریٹری HWF، خنساء فاطمہ صاحبہ صدر GIO، محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین،محترم جناب حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ کے ہونگے۔
جبکہ صدارتی خطاب جناب سعادت اللہ حسینی صاحب امیر جماعت اسلامی ہند کا ہوگا۔نظامت سید سلطان محی الدین صاحب سٹی سکریٹری کریں گے۔ مولانا ام محی الدین ناظمی صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوگا۔