بیدرمیں 23/فروری کوہوگا جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کا تزکیہ وتربیتی اجتماع کا انعقاد
بیدرمیں 23/فروری کو جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کا تزکیہ وتربیتی اجتماع کا انعقاد بیدر: 21/ فروری (اے این یو) محمد طحہ کلیم اللہ سیکریٹری مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند شہربیدر کے وابستگان مردوخواتین متففین اور برادرانِ ملت کے مرد و خواتین کے لیے ایک روزہ تزکیہ و تربیتی اجتماع کا انعقاد 23/ فروری 2020 بروز اتوار صبح 10:30 بجے تا دوپہر 2:00 بجے رابعہ فنکشن ہال، چدری روڈ، بیدر میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماع میں دو سیشنس ہونگے۔ پہلے سیشن میں اجتماع کا آغاز جناب محمد ثناء اللہ صدیقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا، افتتاحی کلمات معاون امیر مقامی جناب محمد عارف الدین صاحب پیش کریں گے، جبکہ سورۃ اعلی ( تزکیہ نفس) پردرس قرآن محترمہ اُم حبیبہ صاحبہ رکن جماعت اسلامی ہند شہر بیدرکا ہوگا۔ اس سیشن میں دورحدیث کا بھی انعقاد ہوگا، جس میں تمام شرکاء ایک ایک حدیث موجودہ حالات کی رہنمائی میں پیش کریں گے۔ دورحدیث کی نگرانی و تبصرہ محمد آصف الدین صاحب رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کریں گے۔
وقفہ برائے چائے کے بعد اجتماع کے دوسرے سیشن میں تزکیہ نفس اور تعلقات و معمولات پر جناب محمد معظم رکن جماعت، تزکیہ نفس اور نماز باجماعت پر جناب محمد مجتبی خان معاون امیر مقامی، تزکیہ نفس اور انفاق فی سبیل اللہ پر جناب محمد توصیف میڈی کیری سابق سکریٹری ایس آئی او اف انڈیا کی تقاریر ہونگی، ان تقاریر پر تبصرہ جناب سید جمیل احمد ہاشمی صاحب سابق امیر مقامی جماعت اسلامی بیدر کریں گے۔ علاوہ ازیں مقامی تحریکی: شخصیت مولانا محمد مخدوم علی صاحب مرحوم کی حیات وخدمات موضوع پر جناب محمد رفیق احمد گادگی سابقہ ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ اظہارِ خیال پیش کریں گے۔ جناب محمد نظام الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدرکا اختتامی خطاب ہوگا۔ جبکہ دعا اور اظہار تشکر جسے محمد اکرم علی صاحب ناظم ضلع بیدر کی دعا واظہارِ تشکر پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا۔ اجتماع کے کنوینر سیدابراھیم ہوں گے۔ اجتماع کے اختتام پر طعام کا نظم بھی رہے گا۔
اس موقع پرامیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر جناب محمد نظام الدین صاحب نے تمام ارکان و کارکنان متففین مرد و خواتین کے علاوہ برادرانِ ملت کے مرد و خواتین سے اس تربیتی اجتماع میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی ہے۔ یہ بات میڈیا کوآرڈینیٹر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتائی۔