’یہ ہیں ظالم وطن کے، قبر بیچ دیں گے، کفن بیچ دیں گے‘، سرجے والا کا مودی حکومت پر حملہ
کانگیرس لیڈران عوامی ملکیت کو پرائیویٹ ہاتھوں میں فروخت کیے جانے کو لے کر لگاتار مودی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ایک نظم کے ذریعہ مرکزی حکومت پر حملہ کیا گیا ہے۔ وہ نظم اس طرح ہے
’’موقع ملے تو چمن بیچ دیں گے
گر بس چلے تو گگن بیچ دیں گے
یہ ہیں ظالم وطن کے
قبر بیچ دیں گے، کفن بیچ دیں گے
ممکن نہیں کہ یہ بیچے ہمالہ
یہ اب گنگ و جمن بیچ دیں گے
دشمن انسانیت کے، لٹیرے سیاسی
ڈر ہے وفائے وطن بیچ دیں گے