ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ: ‪ بینُ المدارس کوئز مقابلہ میں انجُمن مفیدُ الیتمیٰ کی طالبات کی نمایاں کامیابی

میراروڈ: 16/ فروری(ایس ایم) انجُمن مفیدُ الیتمیٰ میراروڈ کی طالبات شیخ عفّت ساجد نہم جماعت اور شیخ راحت ساجد ہشتم جماعت نے القلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اسکالر ہائی اسکول جوگیشوری میں منعقدہ بینُ المدارس اسلامی کوئز مقابلہ مسلم سلاطین کوئیز مقابلے میں حصہ لیا اور زبردست مقابلہ کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا۔ القلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے یہ بینُ المدارس مقابلہ   ۱۵،فروری ۲۰۲۰ کو اسکالر ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس مقابلے میں اکیس (۲۱) اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا۔ مقابلہ کی خاص بات یہ تھی کہ آخر تک سخت مقابلہ چلتا رہا،یہاں تک کہ فائنل راؤنڈ بھی تین بار ہوا۔ منتظمین نے اِس مقابلہ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی بہت شاندار ہے مگر ہم اپنی تاریخ سے ناواقف ہیں۔ آج مسلم سلاطین کے تعلق سے غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے اور اُن کو بدنام کیا جارہا ہے اسلئے ہمیں تاریخ کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ 

انجُمن مفیدُ الیتمیٰ کی طالبات شیخ عفّت ساجد اور شیخ راحت ساجد نے اپنے اسکول کی ٹیچر صالحہ پروین کی زیرِ نگرانی کوئز کی تیاری کی تھی ۔ دونوں طالبات کی اس کامیابی پر پرنسپل اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔ یہ اطلاع ساجد محمود شیخ نے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!