دہلی کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پُرعزم کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے مانگا آشیرواد
دہلی حکومت کے لئے تعاون کرنے والے 50 نمائندگان کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی، اس کے علاوہ کیجریوال کا حلیہ اختیار کرنے والے 5 سالہ ’چھوٹو مفلر مین‘ اویان تومر کو بھی مدعو کیا گیا تھا
دہلی کی ترقی کے لئے کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے مانگا آشیرواد
نئی دہلی: دہلی کے مسلسل تیسری بار اتوار کے روز وزیر اعلی بنے اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے مجموعی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس کام کے لئے’آشیرواد‘ کی خواہش ظاہر کی ہے۔
دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کیجریوال کو تاریخی رام لیلا میدان میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف لینے وزیراعلی اروند کیجریوال بعد وہاں موجود معزز شخصیات اور عام آدمی پارٹی کے ہزاروں حامیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز دہلی کی چو طرفہ ترقی کے لئے پابند عہد ہیں اور انہیں اسے کامیاب بنانے کے لیےوزیراعظم مودی کے ’آشیرواد‘ کی ضرورت ہے۔
حلف برداری کے بعد رام لیلا میدان سے اروند کیجریوال کا خطاب
حلف برداری کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال رام لیلا میدان میں موجود ہزاروں کے مجمع سے خطاب کر رہے ہیں۔ خطاب کا آغاز انہوں نے دہلی کے باشندگان کا شکریہ ادا کر کے کیا۔ انہوں نے کہا، ’’انتخابات کے دوان کسی نے بی جے پی کو ووٹ دیا، کسی نے کانگریس کو ووٹ دیا اور کسی نے کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دیا لیکن اب میں سبھی کا وزیر اعلیٰ ہوں اور کسی کے ساتھ تفریق نہوں کروں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اب انتخاب ختم ہو چکا ہے اور اب دہلی کے 2 کروڑ لوگ میرا خاندان ہے۔ نیز میں ہر مذہب، ہر طبقہ اور ہر امیر و غریب کے لئے کام کروں گا۔
دہلی کی ساتویں اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی فتح کے ہیرو رہے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔
تاریخی رام لیلا میدان میں پارٹی کے ہزاروں حامیوں اور بڑی تعداد میں معزز شخصیات کی موجودگی کے درمیان نائب گورنر انل بیجل کیجریوال کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ کیجریوال کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجندر پال گوتم کو بیجل نے وزارت کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ گوپال رائے نے شہیدوں کے نام سے حلف لیا جبکہ عمران حسین نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا۔
کیجریوال نے تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ لینے کے بعد سابق وزیر اعلی آنجہانی شیلا دکشت کے ریکارڈ کی برابری کی۔ آنجہانی دکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار 15 سال تک وزیر اعلی کے عہدہ پر رہیں۔
کیجریوال 2013 میں پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔ انہوں نے کانگریس کی مدد سے حکومت بنائی تھی لیکن لوک پال کے معاملہ پر اختلافات ہونے کے بعد 49 دنوں میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 2015 میں اسمبلی کے انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستیں جیت کر ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد ایک بار پھر 70 میں سے 62 نشستیں جیت کر دہلی کے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں۔
کیجریوال کی بطور وزیر اعلیٰ دہلی رام لیلا میدان پر 12.15 بجے حلف برداری پرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ عام آدمی گیٹ نمبر 4، 5، 6، 7، 8 اور 9 سے رام لیلا میدان میں داخل ہو سکیں گے۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے میدان اور اس کے ارد گرد 5 ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات رہے۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے 125 سی سی ٹی وی کیمرے اور 12 ایل ای ڈی اسکرینیں لگائی گئی تھیں۔ میدان میں 45،000 افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔
دہلی پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی کے خصوصی بندوبست کیے ہیں جوکہ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے۔ بسوں کی عمومی پارکنگ کے لئے ماتا سندری روڈ پاور ہاؤس، سیوک سینٹر کے اندر اور پچھلے حصے میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح، ویلوڈرووم روڈ، راج گھاٹ پارکنگ، شانتی ون پارکنگ راج گھاٹ اور سمتا استھل کے سروس روڈ پر بسیں کھڑی کی گئیں۔
دہلی کے عوام عآپ کے کاموں سے خوش ہیں: سسودیا
دہلی میں کابینہ کو دوہرانے کے سوال پر منیش سسودیا نے کہا کہ اگر کیجریوال اپنی کابینہ کو دوہرانا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کیوں کہ کابینہ کے کاموں سے عام خوش ہیں اور کاموں کی بنیاد پر ہی ہم انتخابات جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا دل جیتنے اور ان کا اعتماد برقرار رکھنے کا کام جاری رکھیں گے۔
حلف برداری سے قبل کیجریوال نے کی تھی ایسی اپیل ’بیٹے کو آشیرواد دینے ضرور آنا‘
رام لیلا میدان میں اپنی تیسری حلف برداری سے قبل اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’آج تیسری بار دہلی کے سی ایم کا حلف لوں گا۔ اپنے بیٹے کو آشیرواد دینے رام لیلا میدان ضرور آئیے گا۔‘‘
کیجریوال کی آج دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ہوئی حلف برداری
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال آج مسلسل تیسری مرتبہ دہلی کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ بھاری اکثریت کے ساتھ دہلی حکومت میں واپسی کرنے والی عام آدمی پارٹی کو توقع ہے کے رام لیلا میدان میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں تقریباً ایک لاکھ افراد شرکت کی۔ کیجریوال کے ساتھ کابینی وزیر بھی حلف لیا۔ کیجریوال کے ہمراہ ان کے 6 وزراء بھی حلف اٹھایا۔
وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی، دہلی کے ساتوں اراکین پارلیمنٹ، بی جے پی کے نو منتخب ممبران اسمبلی اور تمام میونسپل کونسلرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ انتخابی نتائج کے روز عآپ دفتر کے احاطے میں اپنے والد کے ساتھ کیجریوال کے پرانے گیٹ اپ میں پہنچنے والے ایک سالہ ’چھوٹو مفلر مین‘ اویان تومر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اس کے علاوہ دہلی کی حکمرانی میں تعاون کرنے والے مختلف شعبوں کے 50 نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وہ سبھی نئی کابینہ کے ساتھ اسٹیج کا اشتراک کیا۔