مایاوتی نے کہا’رامپور سےاعظم خان ہی جیتیں گے۔’
رامپور :بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ رامپور میں بھی بی جے پی کے چوکیدار گھوم رہے ہیں لیکن اس بار ان کی چوکیداری کام نہیں آنے والی ہے۔ چوکیدار کتنا بھی زور لگا لے لیکن ان کی پارٹی کی ہار یقینی ہے۔ بھیڑ کے جو ش کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کو جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ رامپور سے اعظم خان تاریخی جیت درج کریں گے وہیں مرادآباد میں ایس پی امیدوار ایس ٹی حسن اور سنبھل سے شفیق الرحمان برق بھی جیتیں گے۔
اترپردیش کے رامپور پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی کے قدآور لیڈر و پارٹی امیدوار اعظم خان کے حمایت میں ووٹروں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی لاکھ ہتھکنڈے اپنائے لیکن رامپور سے اتحاد کے امیدوار اعظم خان کی جیت یقینی ہے۔