ضلع بیدر سے

بگدل میں امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ موضوع پر خصوصی لیکچر و تعلیمی اشیاء کی مفت تقسیم

بیدر: 16/فروری (اے این یو) پروفیسرمحمد یحیی سماجی کارکن کی جانب سے شولا پوری گارڈن فنکشن ہال نزد بس اسٹانڈ بگدل میں طلبہ وطالبات کے لیے ایک خصوصی لیکچر امتحان کی تیاری کیسے کریں موضوع پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کو محمد یحیی جو کہ پیشہ سے پروفیسر ہیں، مقامی سطح پر نوجوان سماجی کارکن اور تعلیمی میدان میں منفرد شخصیت و پہچان رکھتے ہیں، نے امتحان کی کیا اہمیت ہے اور امتحان کے لیے کس طریقے سے وقت کا استعمال ہو؟ کن چیزوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، امتحان کا سامنا کیسے کیا جائے؟ اس پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس دوران انھوں نے کہا کہ طلباء سے ان کی اچھی کامیابی کی لیے والدین کی امیدیں ہوتی ہیں۔ جس کوحقیقت میں بدلنےکا کام طلباء کا ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام طلبہ و طالبات سے کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کے راستے اپنانے کے بجائے سخت محنت اور جستجو کے ساتھ مسلسل کوشش کی طرف توجہ دلائی۔ امتحان کے دوران وقت کا مینجمنٹ کس طرح سے ہو اور سوالات کو کیسے حل کیا جائے؟ کیا طریقہ کار اپنایا جائے اور کامیابی کے لیے نشانات میں بڑھوتری کس طرح سے ہوتی ہے؟ تمام تفصیلات پیش کی۔

اس موقع پر شیخ علی مالک شولا پوری گارڈن فنکشن ہال نے بھی خطاب کرتے ہوئے ناکام ہونے پر ڈپریشن کا شکار نہ ہونے کی طلباء سے اپیل کی اور انہوں نے تعلیم کے اصل مقصد کو واضح کرتے ہوئے اخلاق و کردار کو سنوارنے کی بات کی۔ جبکہ اقبال احمد نے طلبہ و طالبات کو گول سامنے رکھکر اس کے لیے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ عبدالعزیز شولاپوری نے بھی طلباوطالبات کو خود اعتمادی کے ساتھ پڑھنے اور ڈراور خوف کی کیفیت کو نکال کر امتحان کی تیاری کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد قادری نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں طلبا و طالبات میں اخلاق و کردار پر جناب مولوی محمد معین الدین صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔

بعد ازاں پروفیسر محمد یحیی کی ذاتی تحفہ و امداد کے طور پر تمام طلبہ وطالبات میں تعلیمی اشیاء پر مشتمل ایک کٹ مفت تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ مقامی فرد واحد کی جانب سے اس طرح کا پروگرام تمام طلبہ و طالبات میں پہلی مرتبہ کیا گیا۔ یوں تو ایس آئی او مقامی طور پر بڑی سرگرم تنظیم مانی جاتی ہے اور اس کےبہت سارے پروگرامس منعقد ہوتے ہیں لیکن سماجی خدمت گار کار اور پیشے سے پروفیسر محمد یحیی کی اس کوششوں کو طلبہ و طالبات کے علاوہ اولیاء طلبہ نے کافی سراہا اور ان کے اس اقدام کو تعلیمی میدان میں ایک نئی جہد کا آغاز قرار دیا۔

اس موقع پر محمد ضمیرالدین صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر ساؤتھ، محمد جہانگیر سیکرٹری ویلفئیر پارٹی بگدل، جناب شیخ علی صاحب مالک شولاپور گارڈن، عبد العزیز شالاپوری، ڈاکٹر سید ماجد قادری، مولوی محمد محبوب صاحب بودگی، مو لوی محمد معین الدین صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل، محمد اقبال احمد غازی و دیگرموجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!