امت شاہ سے ملنے جارہے شاہین باغ مظاہرین کو پولیس نے روکا، سمجھانے کے بعد مظاہرین ہوئے واپس
پولیس کے سمجھانے کے بعد شاہین باغ مظاہرین ہوئے واپس
شاہین باغ کے مظاہرین اتوار کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات نہیں کر پائے، مظاہرین نے امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ شروع کیا، پولیس نے انہیں آگے نہیں بڑھنے دیا، آخر پولیس سے بات چیت کے بعد مظاہرین لوٹ گئے۔
شاہین باغ مظاہرین کے مارچ کو روکا گیا، امیت شاہ سے جا رہے تھے ملنے
شاہین باغ مظاہرین کے مارچ کو روک دیا گیا ہے، خواتین مظاہرین نے وزارت داخلہ تک کے لئے مارچ شروع کر کیا تھا، خواتین سی اے اے کے معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملنے جا رہی تھیں، تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔
امیت شاہ سے ملاقات کے لئے شاہین باغ سے مارچ کی تیاری، انتظامیہ سے اجازت نہیں
شاہین باغ کے مظاہرین آج وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہی دہلی پولیس نے شاہین باغ کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔
شاہین باغ میں موجود مظاہرین نے حکمت عملی تیار کی ہے کہ وہ سب وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش تک مارچ نکالیں گے اور اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو مظاہرین ان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہین باغ میں اس حوالہ سے تاحال غور و خوض جاری ہے کہ مارچ کس وقت نکالا جائے۔
دریں اثنا، دوپہر 12 بجے شاہین باغ کے کچھ لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی۔ ڈی سی پی آر پی مینا نے اس ملاقات کے بعد آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہمارے پاس ان کی درخواست تھی اور یہ دو اضلاع کا معاملہ ہے، لہذا درخواست کو نئی دہلی بھیج دیا گیا ہے لیکن وہاں سے درخواست پولیس ہیڈ کوارٹر چلی گئی، اب وہاں سے فیصلہ لیا جائے گا۔ جب تک منظوری ہمارے پاس نہیں آئے گی ہم انہیں یہاں سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔‘‘