ہمنا آباد میں ایس آئی او کا کرئیر گائیڈنس پروگرام، محمد محسن احمد کے ایس و دیگر کا خطاب
خدمتِ خلق، خدمت خدا ہوتی ہے: محمد محسن کے ایس
ہمنا آباد: 16/ فروری (ایس آر) خدمت خلق خدمت خدا ہوتی ہے، سماج میں تبدیلی کے لیے خدمت خلق کو انجام دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار محمد محسن احمد کے ایس نے ہمناآباد کے سوپر فنکشن ہال میں ایس آئی او کی جانب سے منعقد کردہ کرئیر گائیڈنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے والدین اپنے بچوں کو چھٹی جماعت سے ہی خدمت خلق کی طرف مائل کروائیں۔
انہوں نے مسلم نوجوانوں میں صرف ڈاکٹر اور انجنئیر بننے اور دوسرے ممالک کو جاکر نوکری کرنے کے رحجان پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کے ہمارے ملک کو آج ہماری سخت ضرورت ہے، ہندوستان کے تمام مسائل کا حل تعلیم میں موجود ہے۔آج ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کے وہ میڈیا میں شامل ہوجائیں آج غلط لوگ اس میں شامل ہو کر ہندوستانیوں کے ذہنوں کو موڑ رہے ہیں اور اپنی رائے کو ہندوستان کی عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
مگر ہمارے نوجوان ٹک ٹاک اور پب جی گیم کھیلنے میں مصروف ہیں اس ملک میں جیو نیٹ ورک کو ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا ہے۔آج وقت کا تقاضہ ہیکہ ہمارے بھی نوجوان عدلیہ کا امتحان لکھیں آج ہر گھر میں ایک وکیل ہوناچاہئیے زندگی ہے ہرمیدان میں ہمیں وکیل کی ضرورت درپیش آتی ہے۔
سول سرویس امتحانات کی کوچنگ دینے کے لیے ہندوستان میں 15ادارے موجود ہیں جو مفت میں تربیت فراہم کرتے ہیں،سیول سرویس میں منتخب ہونے کے بعد ہر محکمۂ میں کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیول سرویس کا امتحان لکھنے والے طالب علم انگلش اخبارات کا مطالعہ کریں اور انگلیش ٹی،وی چیانل پر ہونے والے بحث ومباحثہ کے پروگرام کو دیکھیں اور اپنے اطراف ہونے والے واقعات سے باخبر رہیں اور جو بھی طالب علم سیول سرویس کا امتحان لکھنے کے خواہشمند ہیں وہ ان سے ربط کرنے کی بات کہی ہے۔
کلیم عابد منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کے والدین اپنی خواہشوں کو اپنے بچوں پر نہ تھوپیں والدین کی تمناؤں پر کھرے نہ اُترنے کے باعث کی طالب علم خودکشی کر لیتے ہیں،کوئی بھی طالب عل ناکارہ نہیں ہوتا ہے اللہ تعالی نے ہر بچہ میں کچھ نہ کچھ قابلیت رکھی ہے،طالب علم مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئیے دوستوں کے فیصلے پر عمل نہ کریں اور اپنے بڑ بھائی جو کر رہے ہیں وہ نہ کریں اور جو سبھی کر رہے ہیں وہ بھی نہ کریں اپنی جستجو جس میں ہے وہ پڑھیں تعلیم کے سلسلہ میں والدین اپنے بچوں کو آزاد رکھیں اور طلبہ اپنے اند ر ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔
عبدالرحیم شارق نے اپنے خطاب میں کہا کے طلبہ ایکنامکس کے میدان میں اپنا مستقبل تلاش کریں ذرائع جب محدود ہوں تو انکا استعمال کیسے کریں یہ ایکنامکس میں سکھایا جاتا ہے۔ ایکنامکس کرنے کے بعد سیول سرویس کا امتحان لکھا جا سکتا ہے سرکاری اسکیمات جو بھی بنتی ہیں اس میں ایکنامکس کا بہت بڑا دخل ہو تا ہے،طالب علم اپنی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو صیح ادروں سے تعلیم حاصل کریں سچی لگن کے ساتھ محنت کریں اور اپنے اند شوخ و جذبہ پیدا کریں۔
اس موقع پر الطاف امجد بسوا کلیان نے شخصیت کے ارتقاء جبکہ خالد پرواز گلبرگہ نے امتحان کی تیاری کیسے کریں جیسے موضوعات پر اظہار خیال پیش کیا۔ شیخ ذاکر حسین نے بھی طلباء کو مخاطب کیا۔ جبکہ حافظ سید کلیم اللہ نے ایس آئی اوکاتعارف پیش کرتے طلبہ اور نوجوانوں کو تنظیم سے جڑ کر اخلاق و کردار کے ساتھ تعلیمی ترقی اور اسلامی کاز کے لیے جدوجہد کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
اس تقریب کی نظامت محمد مجیب الدین نے کی اس تقریب کا اختتام محمد افتخار احمد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کے اختتامی کلمات پر عمل میں آیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں محمد عرفان، محمد احسان دانش،عاقب عاصل،سید مزمل، محمد عبدالصبور مرتضیٰ، آرسلان تابش، اطہر مُشیر خان، حافظ سید کلیم اُللہ، شخ ذاکر حُسین کے علاوہ دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔