بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں مسجد حافظ خان کا سنگ بنیاد، مولانا شاکر حسین رشادی نے کی رقت انگیز دعا

بیدر: 20/دسمبر(اے این این) شہر بیدر کی معروف شخصیت قاضی شریعت مولانا شاکر حسین رشادی صدر جامعه اسلامیہ مدینۃ العلوم منیار تعلیم و معزز رکن مسجد رٹکل پوره مرکز و امام وخطیب مسجد نور خاں تعلیم منگل پیٹھ، بیدر کے ہاتھوں مسجد حافظ خان کا سنگ بنیاد، ہند کالونی رو برو ایف کے پٹرول پمپ، نزد شاہ پور گیٹ، حیدرآباد روڈ بیدر میں رکھا گیا۔

جناب شاہ جعفر قادری صاحب (صدر مسجد بذا) کی اطلاع کے بموجب تاریخ 19 ڈسمبر 2021ء، اتوار کو مولانا شاکر حسین رشادی نے مسجد حافظ خان ہند کالونی کے احاطہ میں تمام معاونین اور انتظامیہ کے لئے رقت انگیز دعا فرمائی۔

اس موقعہ پر مولانا محمد وسیم الدین رشادی امام و خطیب مسجد فرش پوره و مدرس جامعه اسلامیہ مدینۃ العلوم بیدر، عقیل احمد سکریٹری مسجد ہذا، سید حمید نائب صدر مسجد ہذا، محمد شفیع نائب سکریٹری مسجد ہذا، واجد صاحب ایڈوکیٹ، سہیل صاحب اربن بینک، اسلم الدین صاحب ٹیچر، ظہور صاحب تر کاری مارکیٹ کے علاوہ شہر بیدر کے دانشوران ، وکلاء، اور عمائدین نے شرکت کی۔ اس طرح مسجد حافظ خان کا سنگ بنیاد کا یہ پروگرام بڑی سادگی سے اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!