ظفر احمد کو ایگزیکیٹوانجینئر (E.E) بنائے جانے پر مبارک باد
بیدر: 16/فروری(پریس نوٹ) ظفر احمد ولد جناب محمد اکرام الدین صاحب مرحوم انجینئر و صدر الامین بیدر جو اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئر (A.E.E.) کی حیثیت سے کرناٹکا رورل انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ (KRIDCL)المعروف لینڈ آرمی (Land Army) بیدر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر کارپوریشن کے M.D نے 14فروری 2020ء کو اپنے خصوصی آرڈر نمبر 127/2019-20 بنگلور سیجاری کر کے ظفر احمد صاحب کو بیدر ڈویژن کے اگزیکٹیو انجینئر (E.E) کے چارج سے نوازا ہے۔
موصوف نے اپنے عہدہ کا چارج حاصل کیا، اس خوشی کے موقع پر ان کے آفس میں ان کی گل پوشی اور شال پوشی کی گئی۔ ظفر احمد صاحب کی اس ترقی پر ان کے برادران اے ایم اقبالA.E.E، محمد انور الدین کنٹراکٹر، محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم اسکول و پی یو کالج بیدراور ڈاکٹر محمد عارف الدین نے انہیں مبارک باددی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ظفر احمد صاحب کو اسی طرح ایک فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے آئندہ بھی خوشیاں اور ترقی عطا فرمائے۔ اس کے علاوہ دوست احباب عزیز و اقارب نے بھی ظفر احمد صاحب کو مبارک باد دی اور ان کے تئیں نیک تمناؤں کے پیغامات ارسال کیے ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس بات کی اطلاع صلاح الدین فرحان نے دی۔