اومیکرون پر تازہ اسٹڈی میں نیا انکشاف، نئے ویریئنٹ پر ویکسین ہوگی بے اثر!
کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ایک بار پھر دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے، اس ویریئنٹ کو لے کر اب نیا انکشاف ہوا ہے جس نے ہیلتھ ایکسپرٹس کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔
کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون نے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ایک بار پھر دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے، اس ویریئنٹ کو لے کر اب نیا انکشاف ہوا ہے جس نے ہیلتھ ایکسپرٹس کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی اسٹڈی میں پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے انفیکشن اور ویکسین کے سبب جسم میں نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈی بنی ہے وہ بے اثر ہو جائیں گی۔
اگر اومیکرون میں اب تھوڑی بھی تبدیلی ہوئی، تو ایسی حالت میں ویکسین دوبارہ انفیکشن کو روکنے کے قابل نہیں رہے گی۔ اس ریسرچ کو کولمبیا یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی نے مل کر تیار کیا ہے۔ نیچر جرنل میں شائع اس رپورٹ کے مطابق اومیکرون میں کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔