ہمناآباد: محلہ نورخان اکھاڑہ میں لاکھوں روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح
ہمناآباد:16/ فروری (ایس آر) ہمناآباد کے محلہ نور خان اکھاڑہ وارڈ نمبر 16میں نگر اُوتھان فیس تھری کے تحت لاکھوں روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں آیا 8لاکھ روپیوں سے سردار پٹیل چوک تا عبدالرحیم خان کے مکان تک سی سی روڈ اور 4لاکھ روپیوں سے سنتوش سوامی کے مکان تا محمد پاشاہ ڈرائیور کے مکان تک 150میٹر لمبی نالی کی تعمیر کی جائیگی۔مذکورہ ترقیاتی کاموں کے لئیے یہاں کے رکن بلدیہ محمد افسرمیاں نے بلدیہ سے نمائندگی کرتے ہوئے ان کاموں کے لیے مالی امداد منظور کروائی۔
مالی امداد منظور ہونے کے بعد ان کاموں کا آغاز ہو چکا ہے،محمد افسر میاں نے اہلیان محلہ کو اس بات کا تیقن دیا ہیکہ آنیوالے دنوں میں محلہ نور خان اکھاڑہ وارڈ نمبر16میں مزید ترقیاتی کاموں کے لئیے مالی امداد منظور کروائی جائیگی۔اس موقع پر محمد نیاز یاسر،سید وصی اُللہ ببلو،سدھوسوامی،سنتوش سوامی،محمد آرباز،محمد معین الدین ببلو،عبدالماجد لشکری،سنتوش کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔