اترپردیشریاستوں سے

یوپی: لکھنؤ ضلع عدالت میں بم دھماکہ، 3 زندہ بم بھی برآمد

دارالحکومت لکھنؤ میں وزیر گنج عدالت میں دیسی بم پھٹنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ اس واقعہ میں متعدد وکلا زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری علاج کے لئے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

لکھنؤ: 13/فروری- لکھنؤ کی ضلع عدالت میں بم دھماکہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وکیل سنجیو لودھی پر دیسی بم سے حملہ کیا گیا اور یہ وکیلوں کے درمیان آپسی رنجش کا نتیجہ ہے۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ وزیر گنج کورٹ میں وکیلوں کے دو گروپ کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا جس میں وکیل سنجیو لودھی پر بم سے حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں کئی وکلأ کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ علاوہ ازیں جائے وقوع سے تین زندہ بم برآمد ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈوکیٹ سنجیو لودھی پر بم حملہ ہوا۔ اس حملے میں کچھ وکلا زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، وکیل سنجیو لودھی اس حملے سے بچ گئے۔ پولیس اسے دو گروہوں کے مابین تصادم کا مقدمہ قرار دے رہی ہے۔ 

اچانک دھماکے سے عدالت کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے اعلی افسران کو موقع پر پہنچا اور تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد ، حملہ آوروں کی تلاش سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی جارہی ہے۔ حضرت گنج علاقے میں، رنجیت بچن کے قتل کے 15 دن کے اندر ایک اور بڑے واقعہ سے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہاں کوئی محفوظ نہیں، اب عدالت میں ہو رہے حملے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش حکومت کو اب صاف صاف کہہ دینا چاہیے کہ اس نے تین سال تک عوام سے جھوٹ بولا۔ اصل میں ریاست میں جرائم پیشوں کا بول بالا ہے۔ راجدھانی میں کچہری میں وکیلوں پر بم سے حملے ہو رہے ہیں۔ راجدھانی سے لے کر دور دراز علاقے تک کوئی محفوظ نہیں ہے۔ کیا انتظام ہے یہ؟‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!