شاہین باغ مظاہرہ ہٹانے سے متعلق سماعت، سپریم کورٹ نے آئندہ 10 فروری تک ملتوی کی
دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا و مظاہرہ ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں فکر ہے، لیکن سماعت پیر کے روز کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخاب کی وجہ سے سماعت کو پیر کے روز تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔
شاہین باغ مظاہرین کو ہٹانے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت آج
گزشتہ کئی ہفتوں سے شاہیں باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ اس کو ختم کرانے کی ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ عرضی وکیل اور سماجی کارکن امت ساہنی کی طرف سے داخل کی گئی تھی اور انھوں ننے درخواست کی ہے کہ راستے و خالی کرایا جائے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو سکے۔ علاوہ ازیں عرضی میں یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ اس مظاہرے کو تشدد سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ کے کسی ریٹائر جج یا ہائی کورٹ کے کسی موجودہ جج کی نگرانی کا فیصلہ لیا جائے۔