بسواکلیان میں ویلفیئرپارٹی کی ستیہ گرہ
بسواکلیان: 31/جنوری (کے ایس) ویلفیئرپارٹی آف انڈیا قومی سطح پر23تا30جنوری 2020 دستور بچاؤ،شہریت بچاؤ عنوان کے تحت مہم منارہی ہے۔اس ضمن میں ویلفیئرپارٹی آف انڈیا بسواکلیان کی جانب سے 30جنوری کو صبح 9/بجے سے منی ودھان سودھا کے روپرو مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے آئین مخالف و کالے قوانین کے خلاف ایک روزہ ستیہ گرہ منعقد کی گئی۔
اس مو قع پر رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائین راؤ نے کہا کہ CAA,NRC,NPRجیسے آئین مخالف قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔ ستیہ گرہ کے دوران لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے مرکزی حکومت سے CAA,NRC,NPR واپس لینے کا مطالبہ کیا اور نعرے بھی لگائے۔
اس ستیہ گرہ میں جناب مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی سکریٹری ویلفرپارٹی آف انڈیا کرناٹک، محمد اکرام الدین کھادی والے سماجی کارکن، جناب عزیز جاگیردار، میر اقبال علی، عرفات احمد، محمد اسماعیل عرف بلال، قطب الدین چودھری، خلیل احمد صدر آٹو نگر، تحسین علی جمعدار، محمد اکبر میاں صدر جمیعت القریش ٹرسٹ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔