شرنپا پاٹل PKPS کے بلامقابلہ صدر منتخب
ہمناآباد: 31/جنوری(ایس آر) ہمناآباد کی PKPS سوسائٹی کے صدر اور ڈائریکٹرس کے انتخابات میں شرنپا پاٹل بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے انکے علاوہ تما م ڈایر یکٹرس بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں سابق صدر بلدیہ سید کلیم اُللہ دوسری مرتبہ ڈائر یکٹرمنتخب ہوئے ہیں۔ صدر اور ڈائریکٹر منتخب ہونے پر محمد ریحان ضلعی جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس نے شرنپاپاٹل اور سید کلیم اُللہ کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر محمد عالم خان،محمد عبد العزیر گتہ دار،محمد شاہد کو ثر سماجی کارکن کے علاوہ دیگر احباب موجودتھے۔